لندن میں ٹرام پٹری سے اتر گئی،پانچ افرادہلاک،50زخمی
ْٹرام ڈرئیوارگرفتار
جمعرات 10 نومبر 2016 12:30
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2016ء) برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک ٹرام پٹری سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صبح چھ بج کر دس منٹ پر دو بوگیوں والی ایک ٹرام الٹ گئی۔ اس حادثے میں اب تک پانچ افراد کی ہلاکت اور پچاس سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
یہ واقعہ شہر کے جنوبی حصے کے کروئڈن نامی علاقے کے جنکشن کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے اسے ایک بڑا واقعہ قرار دیا ۔لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز صورتحال پر قابو پانے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مطلع کیا گیا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرام کے ڈرائیور کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.