شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

جمعرات 10 نومبر 2016 20:46

شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2016ء) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ایک خصوصی پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں انہوں نے سعودی حکومت اور عوام کی جانب سے ٹرمپ اور امریکی عوام کے لیے ترقی و کامرانی کی تمنائوں کے علاوہ مشرق وسطی اور پوری دنیا میں قیام امن کیلئے نئے صدر کے بھرپور کردار کے حوالے سے امید کا بھی اظہار کیا۔شاہ سلمان نے دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی اور قریبی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس بات کی توقع ہے کہ یہ تعلقات تمام شعبوں میں مضبوط اور بہتر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :