چودھری نثار بلا وجہ اور بغیر موضوع چیئرمین بلاول بھٹو زررداری کیخلاف بات کر کے خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنا چاہتے ہیں

صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا بیان

جمعہ 11 نومبر 2016 22:09

چودھری نثار بلا وجہ اور بغیر موضوع چیئرمین بلاول بھٹو زررداری کیخلاف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چودھری نثار بلا وجہ اور بغیر موضوع چئیرمین بلاول بھٹو زررداری کے خلاف بات کر کے خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو نے پنجاب کے دورے کے اعلان سے چودھری نثار کے پسینے چھوٹ رہے ہیں،چئیرمین جب پنجاب کا دورہ کریں گے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا،ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پنجاب ہمیشہ پیپلزپارٹی کا قلع رہا ہے ،2010 کے انتخابات میں بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی پنجاب میں سونپ کرے گی،انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے وزراء خاص کر چودھری نثار کو سیاسی خوف بلاول بھٹو سے ہے،چودھری نے ہمیشہ میاں نوازشریف کے لئے مشکلات میں اضافہ کیا ہے،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چودھری نثار نہیں چاہتے کہ میاں نوازشریف پر سیاسی دباؤ کم ہو،انہوں نے کہا کہ جو عمران کان کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتی ،وہ بلاول بھٹو کی سیاست تک کیسے پہنچ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :