ڈاکٹر عشرت العباد خان نی14 عہدے کے دوران عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کیاہے

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان کی بات چیت

جمعہ 11 نومبر 2016 22:09

ڈاکٹر عشرت العباد خان نی14 عہدے کے دوران عوام اور حکومت کے درمیان پل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نی14 عہدے کے دوران عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کیاہے،عشرت العباد کا شہر میں قیام امن کے لئے ہر وقت مختلفف جماعتوں او ر مکاتب فکر کے علماء کرام سے رابہ میں رہنا دھرنی کی بڑی خدمت ہے،گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قاری محمد عثمان نے کہا کہ ہر ایشو پر گورنر سندھ تمام مکاتب فکر کے علماء ،تاجر برادری اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو ایک میز پر جمع کرتے تھے،اس سلسلے میں ان کی ملی قومی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یار رکھا جائے گا،صوبے اور شہر کے مفاد میں ہر چیز کو گورنر سندھ نے مقدم رکھا،انہوں نے کہا کہ عشرت العباد نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ سندھ کے گورنر ہیں کسی جماعت یافرد کے وفادار نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ سندھ کے نئے گورنر بھی کامیاب ترین گورنر ثابت ہوں،انہوں نے کہا کہ سعید الزماں صدیقی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں،اگر چہ جسمانی طور پر کمزور ضرور رہیں۔

متعلقہ عنوان :