روسی اسلحہ ساز کمپنی ’کلاشنکوف‘ نے روسی فوج کیلئے بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ تیار کرلیا
طیارہ کنٹرول روم کو 150 کلو میٹرکی مسافت سے معلومات فراہم کرنے ،16 گھنٹے تک فضاء میں موجود رہنے کی صلاحیت کا حامل، رن وے کے بغیر کسی بھی جگہ سے فضاء میں چھوڑا جاسکتا ہے، رپورٹ
ہفتہ 12 نومبر 2016 13:23
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق روسی اسلحہ ساز فرم ’کلاشنکوف‘ کی جانب سے تیار کردہ بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے کی دیگر خصوصیات میں ایک یہ ہے کہ یہ کنٹرول روم کو 150 کلو میٹرکی مسافت سے معلومات فراہم کرنے اور 16 گھنٹے تک فضاء میں موجود رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ جدید کیمروں، رات کو اور تاریکی میں دیکھنے کی صلاحیت اور انفراریڈ جیسی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔روسی ساختہ ZAILA 16E5 نامی ڈورن طیارہ الیکٹرک وائر لیس شعاؤں سے متاثر نہیں ہوتا۔ اگر اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوجائے تو وہ خود کار طریقے سے اپنے مرکز پر واپس آنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔نئے ڈرون طیارے کا وزن 30 کلو گرام اور اس کے پانچ پر ہیں۔ اسے رن وے کے بغیر کسی بھی جگہ سے فضاء میں چھوڑا جاسکتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.