فوجی خواتین کو حجاب اور مردوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دیدی گئی
ْترک فوج کی سول خواتین اہلکار دوران ڈیوٹی پردے کے لیے حجاب کا استعمال کر سکتی ہیں ،ْفرمان
ہفتہ 12 نومبر 2016 20:22
(جاری ہے)
ترک حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مرد سول فوجی اہلکاروں کو بھی داڑھی رکھنے کی اجازت دینے سمیت موسم گرما میں ٹائی نہ پہننے کی چھوٹ دے دی گئی، اس سے قبل مرد سویلین اہلکاروں کو داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں تھی۔
اس سے پہلے ترک حکومت نے رواں سال 27 اگست کو خواتین پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی حجاب کرنے کی اجازت دی تھی، ترکی کی حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ ( اے کے ) پارٹی نے جمہوری پیکیج کے تحت خواتین پولیس اہلکاروں کی ڈریسنگ سے متعلق نئے ضابطہ اخلاق منظور کیے تھے۔ترکی حکمراں جماعت اے کی پارٹی نے پانچ سال قبل 2011 میں یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کی پابندی بھی ختم کی تھی، 2013 میں ترک حکومت نے پارلیمنٹ میں بھی خواتین ممبران کو حجاب کرنے کی اجازت دی تھی۔ترکی میں سیکولر آئین کے تحت 1923 میں حجاب کرنے اور داڑھی رکھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، جسے ترکی کی حالیہ حکمراں جماعت اے کے پارٹی نے وقفہ وقفہ سے ختم کرکے لوگوں کو اپنے ذاتی اور اسلامی عقائد کے مطابق حجاب کرنے، داڑھی رکھنے اور لباس پہننے کی اجازت دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.