جیلوں میں نظربندآزادی پسندوںکے ساتھ انسانیت سوز سلوک روا رکھا جارہا ہے، میرواعظ فورم
اتوار 13 نومبر 2016 12:40
(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا کہ یہ شکایات مسلسل مل رہی ہیں کہ موسم سرما میں بھی نظربندوں کو بنیادی سہولیات اور سردی سے بچنے کیلئے ضروری اشیاء سے محروم رکھا گیاہے جبکہ آزادی پسند سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد ایک ضلع سے دوسرے ضلع کی جیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے تاکہ ان کے گھر والوں اور لواحقین کو ملاقات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے اور انہیں ہراساں اور پریشان کیا جائے جو بدترین سیاسی انتقام ہے۔
بیان میںمیرواعظ عمر فاروق کی دوبارہ نظر بندی اور مختار احمد وازہ ، ایڈوکیٹ شاہد الاسلام اور دیگر حریت رہنمائوں کی مسلسل نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیاکہ انکی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور ان کو مناسب طبی امداد سے محروم رکھاجارہا ہے۔بیان میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کے احتجاجی پروگرام کو ناکام بنانے کیلئے قابض حکمرانوں کی جانب سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں پر امن احتجاجی مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ سوپور ، زینہ گیر، گلشن چوک، پاپہ چھن اور آلوسہ بانڈی پورہ میں نہتے مظاہرین کیخلاف جس طرح طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا گیا وہ ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.