پیرس معاہدے میں چین فعال کردار ادا کرتا رہے گا
امریکہ الگ بھی ہو جائے تو آب و ہوا کی تبدیلی بارے مذاکرات جاری رہینگے ترقیافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کے بارے میں وعدے پورے کریں ، چین
اتوار 13 نومبر 2016 12:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی انتظار کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ نئی امریکی حکومت اس بارے میں کیا فیصلہ کرتی ہے تا ہم چین بین الاقوامی آب و ہوا کی تبدیلی کے مذاکراتی عمل میں تعمیری شراکت جاری رکھے گا اور آب و ہوا کی تبدیلی کے بارے میں عالمی کوششیں ختم نہیں ہو نگی ، خواہ امریکہ اس معاہدے سے خود کو الگ کر لے تا ہم چین اور امریکہ کے درمیان تعاون جاری رہے گا ، یہ ہمارا رویہ ہے جو اس مسئلے کے بارے میں ہم ظاہر کررہے ہیں ، آب و ہوا کی تبدیلی کانفرنس آج سے اقوام متحدہ میں شروع ہورہی ہے جو آئندہ جمعہ تک جاری رہے گی ، چینی مندوب نے کہا کہ اس مسئلے پر ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مالیات کے سلسلے میں درحقیقت کچھ مشکلات حائل تھیں ، ترقیافتہ ممالک نے ترقی پذیر ممالک کیلئے آب و ہوا کی تبدیلی کا جائزہ لینے کیلئے 100ارب ڈالر کی امدادی رقم کی تجویز دی ہے جس کا شریک ممالک بہت جلد جائزہ لیں گے تا ہم ابھی تک کسی اتفاق رائے تک نہیں پہنچے ۔
انہوں نے ترقیافتہ ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنا قائدانہ کردار سامنے لائیں اور ترقی پذیر ممالک کی مدد کیلئے اپنے وعدے پورے کریں ، ہمیں 2020ء تک اپنے مقاصد اور عمل کے درمیان فاصلہ کم کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے بارے میں چین اپنی تجاویز پیش کرنے کا خواہش مند ہے جس سے تمام فریق مطمئن ہو جائیں گے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.