فرانس نے پیرس حملوں کے بعد نافذ ہنگامی صورتحال کی مدت میں توسیع کا عندیہ دیدیا
نیس میں ہونے والے حملے جیسے حملوں کے خطرات ہیں،ایسی صورتحال میں حالت ایمرجنسی کو ختم کیا جانا مشکل ہے، آنے والے انتخابات میں بہت جگہ عوامی اجلاس ہوں گے ، ہمیں اپنی جمہوریت کو بچانے کے لیے ان اقدام کی ضرورت ہوگی فرانسیسی وزیر اعظم مینوئل والس کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو
اتوار 13 نومبر 2016 16:00
(جاری ہے)
وزیراعظم والس نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں بہت جگہ عوامی اجلاس ہوں گے اور ہمیں اپنی جمہوریت کو بچانے کے لیے ان اقدام کی ضرورت ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ نیس میں ہونے والے حملے جیسے حملوں کے خطرات ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ایسی صورتحال میں حالت ایمرجنسی کو ختم نہیں کیا جانا مشکل ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل فرانس میں جاری ہنگامی صورتحال میں جولائی میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ہنگامی صورتحال کے نفاذ کی وجہ دہشتگردوں کے حملے کے فورا بعد جنوبی شہر نیس میں ایک ڈرائیور نے لوگوں کے اجتماع پر لاری چلا دی تھی جس میں 84 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔بہر حال حکومت کی جانب کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے نفاذ سے سکیورٹی میں بہتری کے 'محدود اثرات' مرتب ہوئے ہیں۔گذشتہ سال 13 نومبر کو بعض مسلم شدت پسندوں نے منظم طور پر پیرس کے فٹ بال سٹیڈیم، بٹاکلان کانسرٹ تھیٹر اور ریسٹورنٹ سمیت چھ مختلف علاقوں میں حملے کیے جو کہ مبینہ خود کش دھماکے شامل ہیں۔ بٹاکلان میں 90 افراد مارے گئے تھے۔ہفتے کو حملے کی برسی پر بٹاکلاں کو برطانوی فنکار سٹنگ کے پرفارمینس سے دوبارہ شروع کیا گیا۔گلوکار نے سامعین سے کہا جن میں گذشتہ سال زندہ بچ جانے والے افراد بھی شامل تھے کہ وہ مرنے والوں کا احترام کریں اور زندگی کا جشن منائیں۔اس حملے کی ذمہ داری نام نہاد جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ نے کیا تھا اور بٹاکلاں کے دوبارہ آغاز پر لوگوں مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.