افغان پارلیمنٹ نے خراب کارکردگی پر مزید 2وزراء کو برطرف کردیا، دو روز میں برطرف وزراء کی تعداد 5ہوگئی
برطرف وزراء میں وزیرتعلیم اسداللہ حنیف بلخی ، ہواباز اور نقل وحمل کے وزیر محمد اللہ باتاش شامل ،پارلیمنٹ کا وزیر خزانہ اکلی حکیمی پر اعتما د کا اظہار ،ووٹنگ کا عمل تینوں وزراء کی عدم موجودگی میں جاری رہا
اتوار 13 نومبر 2016 18:40
(جاری ہے)
ووٹنگ کا عمل تینوں وزراء کی عدم موجودگی میں جاری رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان پارلیمنٹ نے ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کے حوالے سے تسلی بخش بریفنگ دینے میں ناکامی پر وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی ،وزیر پبلک ورکس محمود بلیغ اور لیبر وسماجی امور،شہدا ومعذورکی وزیر نسرین اوریاخیل کو برطرف کردیا تھا۔وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے اعتماد کی58 ووٹوں کے مقابلے میں برخاستگی کے 140ووٹ ملے۔ نسرین اوریاخیل کو اعتماد کے 56ووٹوں کے مقابلے میں برخاستگی کے 143ووٹ ملے جبکہ وزیر پبلک ورکس محمود بلیغ کو اعتما دکے 33ووٹوں کے مقابلے میں برخاستگی کے 164ووٹ ملے۔پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ہر وزیر کو اپنے عہدے کی منظوری کیلئے 118اعتماد کے ووٹ حاصل کرنا تھے۔اسپیکر پارلیمنٹ عبدالر?ف ابراہیمی نے صدر اشرف غنی سے اعتماد کے ووٹ کیلئے برطرف وزرا کی جگہ نئے مناسب افراد نامزد کرنے کی درخواست کی۔ وزرا کی توثیق بھی پارلیمنٹ سے حاصل کرنا لازمی ہے۔واضح رہے کہ افغان پارلیمنٹ نے جن تین وزرا کو برطرف کیا ہے، ان پر نامناسب کارکردگی کے علاوہ مختص بجٹ کا قبل از وقت استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.