نواز شریف کی وکٹ اڑنے والی ہے‘نبیلہ حاکم

اتوار 13 نومبر 2016 21:10

نواز شریف کی وکٹ اڑنے والی ہے‘نبیلہ حاکم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وکٹ اڑنے والی ہے،تحریک انصاف کی لیگل ٹیم سپریم کورٹ میں اپنا کیس بھر پور انداز میں لڑرہی ہے اور عمران خان کو اس کیس میں فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم اب احتساب سے نہیں بچ سکیں گے اور انکو ہتھیار ڈالنے پڑیں گے ۔

نوازشریف کو اس نہج تک پہنچانے میں انکے مشیروں کا بڑا ہاتھ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے دھرنہ ملتوی صرف ملکی مفاد اور سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس سنے جانے پر کیا تھا ۔مخالفین کی جانب سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ تحریک انصاف اتنی تعداد میں عوام اکٹھا نہیں کر سکی لیکن اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔عمران خان اس سے قبل بھی دھرنوں میں لاکھوں افراد جمع کر نے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں اس بار بھی عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچنے کو تیار تھا لیکن پنجاب حکومت نے ہمارے کارکنوں اور رہنمائوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا تھا جس سے عارضی طور پر ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :