شاہ محمودقریشی کی سربراہی میں تحریک انصاف کا وفد آجج ترک سفیرسے ملاقات کریگا

ترک سفیر کاشاہ محمودقریشی سے ٹیلی فون پررابطہ، ملک کی صورتحال اورترک صدرکی پاکستان آمدسے متعلق معاملے پرتبادلہ خیال

اتوار 13 نومبر 2016 22:10

شاہ محمودقریشی کی سربراہی میں تحریک انصاف کا وفد آجج ترک سفیرسے ملاقات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمودقریشی کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کا وفد آج (پیرکو)ترک سفیرسے ملاقات کریگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات ترک سفیرنے تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمودقریشی سے ٹیلی فون پررابطہ کیاہے ۔دونوں رہنماؤں نے ملک کی صورتحال اورترک صدرکی پاکستان آمدسے متعلق معاملے پرتبادلہ خیال کیا۔(یاسرعباسی)