لاہور،میاں اقبال حسین کلانوری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
منگل 15 نومبر 2016 20:59
(جاری ہے)
اجلاس سے میاں اسرار الحق سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، نصرت جاوید باجوہ سابق صدر لاہور بار ایسوسی ایشن، پیر کلیم خورشید سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، احمد وحید خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، میاں ظفر اقبال کلانوری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، رانا ضیائ عبدالرحمن صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور محمد انس غازی سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے میاں اقبال حسین کلانوری (مرحوم) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مرنجان مرنج شخصیت کے مالک تھے۔
وہ جتنے بڑے وکیل تھے اتنے ہی اچھے انسان تھے اور ہمیشہ مثبت سوچ ان کے من میں رچی بسی تھی۔ انہوں نے کبھی غصہ نہیں کیا دوستوں کی پذیرائی ، چھوٹوں سے پیار و محبت، غرور و تکبر سے کوسوں دور خوش اخلاق اور ہر ایک کی مدد کرنے کو تیار رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم بار کو اپنا دوسرا گھر کہتے تھے۔ انہوں نے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقے سے نبھائیں اور ان کے کلائنٹ انکی بہت عزت کرتے تھے۔ سردار طاہر شہباز خاں نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے میاں اقبال حسین کلانوری(مرحوم)،جہانگیر بدر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ،زائر سکندر برکی،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و سابق جنرل سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن ،غلام حیدر الغزالی،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و سابق نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ،سید آفتاب شیرازی، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ،ملک محمد متین کھوکھر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ و سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ ،خواجہ سعید الظفرایڈووکیٹ سپریم کورٹ سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،آصف علی چوہدری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ،محمد اکبر چیمہ ایڈووکیٹ، محترم سابق جج بہادر علی، رخسانہ تبسم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ و دیگر ممبران لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے فوت شدہ عزیز و اقارب کے درجات بلندی کیلئے بھی دعا کی۔ (بخت گیر)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.