وزیر اعظم نواز شریف اور ترک صدر طیب اردگان کی مشترکہ نیوز کانفرنس
پاکستان اور ترکی کے مابین اچھے تعلقات ہیں، پاکستان ترکوں کا دوسرا گھر ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پر تشویش ہے ، مسئلہ کشمیر کا بامعنی اور جلد حل چاہتے ہیں، شاندار استقبال پر شکر گزار ہوں، مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون کریں گے ۔ ترک صدر طیب اردگان
سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 نومبر 2016 13:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ترک صدر طیب اردگان نے مشترکہ نیو کانفرنس سے خطاب کیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترک صدر اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے تعلقات منفرد ہیں۔ ترکی کے عوام نے جمہوریت پر حملہ ناکام بنا دیا ، ترکی میں بغاوت کی کوشش پر پاکستان کو دھچکا لگا۔
ترک قوم نے جمہوریت کی سربلندی کےلیےنئی تاریخ رقم کی، پاکستانی قوم ترکی کی منتخب حکومت کیخلاف بغاوت کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکوں کا دوسرا گھر ہے۔ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات اور محبت ہے ، ہم غمی اور خوشی میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ این ایس جی میں پاکستان کی رکنیت کیلیے ترکی کی حمایت قابل تعریف ہے،2017ء دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کا سال ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےدرمیان تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافہ ہوناچاہیے۔ ترک صدر طیب اردگان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ ترکی کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ شانداراستقبال کرنے پر پاکستان کاشکرگزارہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان،بھارت کوکشمیرسمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے ہوں گے۔ ترکی معاشی،اقتصادی،تجارتی اور عسکری سمیت دیگر شعبوں میں بھی پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔ ترک صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کرناہوگا۔ مسئلہ کشمیر کافوری اوربامعنی حل چاہتےہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف سے مفید مذاکرات ہوئے، وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں عالمی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرکشیدگی کی صورتحال پرتشویش ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.