پی ایس پی نے میرپور خاص ڈویژن اور میرپور خاص ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا
پی ایس پی کا قافلہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے ، مقبولیت میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے، انیس ایڈووکیٹ
جمعرات 17 نومبر 2016 18:48
(جاری ہے)
اس کے علاوہ میرپور خاص ڈسٹرکٹ کا اعلان بھی کر دیا گیا جس میں محمد عثمان میو صدر، سلیم آرائیں سینئر نائب صدر، التجا خان نائب صدر، ناظم خٹک نائب صدر، شاہد رحمان نائب صدر، فاروق ملک نائب صدر، اسلم قریشی سیکریٹری جنرل، عمران بلوچ جوائنٹ سیکریٹری، عمر میو جوائنٹ سیکریٹری، روزی خان جوائنٹ سیکریٹری، گل لالا جوائنٹ سیکریٹری، جاوید آرائیں جوائنٹ سیکریٹری اور عبدالستار خان جوائنٹ سیکریٹری شامل ہیں۔
اس موقع پر انیس ایڈوکیٹ نے تمام نئے منتخب عہدیداران کا مبارکباد دی اور ایک نئے عزم کے ساتھ سیاسی کام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین کا قافلہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی قیادت میں آگے بڑھ رہاہے اور ملک میں اس کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ پی ایس پی ایک قومی جماعت ہے اور پاکستان کے تمام صوبوں میں ممبر سازی اور تنظیم سازی کا کام جاری ہے۔ پاکستان کے عوام پی ایس پی کی قیادت خصوصا مصطفی کمال سے بہت امیدیں لگا رہے ہیں اور اب ضرورت اس بات کی ہے کے پاکستان میں رہنے والے ہر پاکستانی کو پارٹی میں شامل کیا جائے اور اتحاد اور اتفاق کی ساتھ پیغام آگے بڑھایا جائے۔ اس موقع پر رضاہارون نے کہا کہ پاکستان کے فرسودہ سیاسی نظام میں روایتی سیاسی جماعتوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں اور پی ایس پی اور اس کی قیادت ہی پاکستانی عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن پرستی کے جذبے سے سرشار ہو کر پی ایس پی میں کام کریں اور پارٹی قیادت کے پیغام کو عوام تک پہنچائیں۔ انہوں نے تمام ننتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.