وزیر اعلی شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان کی ملاقات

دونوں رہنماؤں کی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کی بربریت اور مظالم کی شدید مذمت

جمعہ 18 نومبر 2016 22:37

وزیر اعلی شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان کی ملاقات
لاہور۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کی بربریت اور مظالم کی شدید مذمت کی۔وزیر اعلی شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہکشمیریوں کو ظلم و جبر اور طاقت کے استعمال سے ان کے آزادی کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے‘, خطے میں پائیدار امن کے لئے تنازعہ کشمیر سمیت دیگر مسائل حل کرنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میںکشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار بھارتی کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بنیادی حق سے محروم رکھنا ظلم ہے‘ بندوق کی گولی اور ظلم و جبر سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا۔

(جاری ہے)

عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دلانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو بین لاقوامی فور م پر بھرپور انداز سے اٹھایا ہے -پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا‘صدر آزادوجموں کشمیر مسعود خان نے کہا کہ بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے - کشمیریوں کے لئے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا۔