زمین کی زرخیزی کا تجزیہ کروانا کا شت کا رو ں کیلئے فا ئدہ مند ہے، ماہرین زراعت

پیر 21 نومبر 2016 14:15

سلانوالی۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)ماہرین زراعت نے بتایا ہے کہ پودوں کی نشوونماکیلئے 16مختلف عناصر کی ضرورت ہوتی ہے ان میں سے کچھ عناصر پودہ ہوا سے حاصل کرتا ہے جبکہ زیاد ہ تک عناصر پوداز مین سے حاصل کرتا ہے ان عناصر کی عدم موجود گی پود ے کی مناسب نشو ونماکیلئے نقصان کا با عث بنتی ہے اگر ایک زمین کو بغیرنامیاتی ما د ے یاکمیائی کھا د ڈالے مسلسل کاشت کیاجائے تو زمین میں موجو د عناصر آہستہ آہستہ کم ہوتے چلے جاتے ہیں اورایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ سونا اگلتی ز مین بنجر ہوجاتی ہے اورآہستہ آہستہ اپنی پیداوار صلا حیت کھو بیٹھتی ہے ا س کی وجہ سے نہ صرف کسان کو معاشی نقصان ہوتا ہے لحاظہ زمینی زرخیزی کا طبعی اور کمیائی تجزیہ کرو ا نا ازحد ضرور ی ہے تا کہ ا س تجزیہ کی بنیا دپرپتہ چل سکے کہ زمین میں کون کون سے عناصر کم یا ز یا د ہ ہیں تا کہ ان عناصر کی مطلوبہ مقدا ر کھا د کی شکل میں زمین ڈا ل کر پو دو ں کو مو ز و ں خورا ک بہم پہنچا کر بھر پو رپیداوار حاصل کی جاسکے ۔