زرعی ترقیاتی بینک کا اپنے محنتی آفیسرز کے لیے ایوارڈز کا اہتمام

پیر 21 نومبر 2016 14:15

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے اپنے محنتی اورلگن سے کام کرنے والے آفیسرز کے لیے ایوارڈز کا اہتمام کیا اور اس سلسلے میں ایک تقریب پیر کے روزیہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زرعی ترقیاتی بینک کے صدر سید طلعت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک ایسے افراد کی ترقی کے لیے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑے گا۔آج کی تقریب تمام ملازمین کے لیے ایک پیغام ہے کہ وہ اسی طرح محنت اور جانفشانی سے کام کرتے رہے تو بینک کی انتظامیہ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر لمحہ سرگرداں نظر آئے گی۔