پرندوں ، چوہوں اورکیڑوں کے حملہ سے بچائو کیلئے مونجی کی بروقت برداشت کی ہدایت

پیر 21 نومبر 2016 14:20

فیصل آباد۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) مونجی کی برداشت میں تاخیر دانوں کے جھڑنے و ٹوٹنے کاباعث بنتی ہے جبکہ پرندوں ، چوہوں ، کیڑوں ، پیسٹ کے حملہ سے بچائو کیلئے کاشتکاروں کو مونجی کی بروقت برداشت کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے بتایاکہ دھان کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے اس کی مناسب وقت پر کٹائی اور پھنڈائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے کاشتکار مونجی کی برداشت اس وقت تک کریں جب دانوں میں نمی کا تناسب 20فیصد کے قریب ہو کیونکہ زیادہ نمی کی صورت میں چاول زیادہ ٹوٹتا ہے اور اس کی کوالٹی متاثر ہونے کے علاوہ ذخیرہ کے دوران اس پر بیماریوں کے حملہ کا خدشہ بھی رہتاہے ۔انہوںنے کہاکہ برداشت کے دوران کاشتکار تمام عوامل سے آگاہ رہیں اور زرعی ماہرین کے مشوروں پر بھی عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل ، پریشانی یامالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :