چنیوٹ، حضرت امام حسین کے چہلم کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا ٹھٹھی امام بارگاہ جا کر اختتام پذیر
پیر 21 نومبر 2016 20:13
(جاری ہے)
علاوہ ازیں ایلیٹ فورس کی ٹیمیں جلوسوں کے فرنٹ اور ریئر پر موجود رہیں گی۔ضلع بھر میں مجالس اور جلوسوں پر 4 ڈی ایس پیز،4انسپکٹرز،15 سب انسپکٹرز،26 اے ایس آئیز،35 ہیڈ کنسٹبلز،545 کنسٹبلان،21 لیڈی کنسٹبلان اور 150 رضاکار تعینات کیے گئے ہیںبیس صفر چہلم شہداء کربلا کے سلسلہ میں چنیوٹ میں کل 18 جلوس اور 16 مجالس کا انعقاد ہوا۔
مرکزی جلوس امام بارگاہ مہاجرین قصر زین العابدین ریل بازار محلہ گڑھا سے شروع ہو کر امام بارگاہ ٹھٹھی شرقی اختتام پذیر ہوا۔پولیس کی جانب سے تمام جلوس ہائے اور مجالس پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ آٹھ سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی ۔ جلوسوںمیں شامل ہونے والے تمام افراد کی میٹل ڈیٹیکٹر سے اور فزیکل چیکنگ کی گئی۔حساس مقامات پر واک تھرو گیٹ اور CCTV کیمرے نصب کیے گئے ۔ جلوس کے روٹس سے ملحقہ تمام گلیوں کو خار دار تار اور بیرئیر لگا کر بند کیا گیا۔جلوسوںکے چاروں اطراف سے ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی اور ڈرون کیمرہ سے فضائی نگرانی کی گئی۔ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیرو زنے ضلع بھر کے مختلف جلوسوں کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ دوران وزٹ سیکیورٹی کے حوالہ سے جلوس کے داخلی خارجی راستوں کا جائزہ لیاگیا۔ ڈی پی او نے پولیس ملازمان کو ہدایت کی کہ جلوس میں داخل ہونے کے لیے ایک ہی راستہ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ شر پسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی سستی لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ جب تک تمام عزادار اپنے گھروں کو چلے نہ جائیں تمام اہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.