2018کے عام انتخا بات میں مسلم لیگ (ن) دو بارہ بھا ری اکثریت سے بر سر اقتدار آئیگی، پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کو شکست دے کر ان کی ضما نتیں ضبط کر ائینگے ، نوا ز شریف نے ملک کو معا شی طور پر مستحکم اور مضبوط بنا کر ترقیا فتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کیا ہے ، سی پیک منصو بے سے سب سے زیادہ فا ئدہ خیبرپختونخوا اور بلو چستان کو پہنچے گا، بعض قوتیں سی پیک منصو بے کو متنازعہ بنا نے کے کو ششیں کرر ہی ہیں
وزیر اعظم کے مشیراور مسلم لیگ ن کے مر کزی سینئر نا ئب صدر انجینئر امیر مقام کی میڈیا سے گفتگو
پیر 21 نومبر 2016 22:24
(جاری ہے)
اس موقع پر ممبر صو بائی اسمبلی جمشیدخان مہمند مسلم لیگ ن ضلع مردان کے صدر عنا یت شاہ باچہ ایڈوکیٹ،یوتھ ونگ ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری خواجہ محمد، تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری ڈا کٹر رحمت گل ، سینئر نا ئب صدر شیر علی سیدزلمے ،عمران شہید فائونڈیشن کے چیئرمین ثا قب علی خان اور ایم ایس ایف کے صو بائی جنرل سیکرٹری عا بد یو سفزئی بھی موجود تھے ۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ میاں نواز شریف کی دانشمندانہ فیصلوں کے باعث ملک ما لیاتی بحران سے نکل آیا ہیں ۔ملک بھر میں بجلی ، سوئی گیس اور بڑے بڑے منصو بوں پر کام جا ری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر کے پاکستان آمد کے موقع پر با ئیکاٹ سے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔ اور پختون قوم کے ساتھ بار بار دھو کوں اور فریب کے باعث عوام کو منہ دکھانے کے قا بل نہیں رہے ۔2018کے عام انتخا بات میں پختون قوم ان کی نا کامی پر مہر ثبت کر کے نجات حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے صو بہ خیبر پختونخواہ میں بڑے بڑے منصو بوں پر کام شروع کیاہے جس سے صو بے میں خوشخالی اور معا شی استحکام آئے گا ۔ جبکہ آئندہ برس بجلی کے بڑے بڑے منصو بوں کی تکمیل سے ملک کی بجلی ضروریات پوری ہونگی اور ضرورت سے زا ئد بجلی دوسروں کو فروخت کی جا ئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے عام انتخا بات میں صو بے کے عوام پی ٹی آئی سے اپنی زیا دتیوں کا بدلہ لینگے۔ اور ان کے تمام امیدواروں کو شکست دے کر ضمانتیں ضبط کرا دیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.