خوشحال زندگی اور قومی ترقی کیلئے بہبود آبادی کا پیغام ہر سطح پر عام کرنے کی ضرورت ہے
علامہ پیر اظہار بخاری ، شرین سخن، اور دیگر کا آگاہی سیمینار سے خطاب
منگل 22 نومبر 2016 21:29
(جاری ہے)
ورکشاپ میں رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز ، سول سوسائٹی ، میڈیا کے نمائندوں، علماء کرام ، لیڈی ہیلتھ وزٹرز اور دیگر شعبہ زندگی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
شرین سخن نے کہا کہ غربت ، بے روزگاری اورمعاشی ناہمواری اور دیگر متعدد مسائل خاندانی منصوبہ بندی کے اصولوں پر عمل پیرا نہ ہونے کا نتیجہ ہے اگر چھوٹے کنبے کو رواج دیا جائے تو لا تعداد مسائل سے چھٹکارا ممکن ہے۔ انہو ں نے کہاکہ والدین اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی نہ برتیں اور اپنے بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت دیں اور انہیں اس قابل بنائیں کہ وہ ملک و قوم کے مفید اور کارآمد شہری بن سکیں۔ پیر علامہ اظہار بخاری نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ترقی کی راہ میں بہت بڑی روکاوٹ ہے اور آبادی شرح آبادی پر قابو پاکر ہی ہم اپنی زندگیوںکو سہل بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر پلیٹ فارم پر بہبود آباد ی کا پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوامی سطح پر پائے جانے والے شکوک و شبہات دور کئے جا سکیں۔فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کے پروگرام آفیسر احسن بہادر شاہ نے اس موقع پر پائیدار ترقی رہنما اصول بیان کئے اورکہا کہ تمام شعبہ زندگی کے تعاون سے عوام میں بہبود آبادی کے مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر بین الاقوامی سطح پر آبادی میںاضافے سے درپیش چیلنجز کا ذکر کیا اور کہاکہ اگر پاکستان میں موجو دہ شرح آبادی میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو آئندہ 36 برسوں میں پاکستان کی موجود ہ آباد ی دگنی ہو جائے گی۔ اس موقع پر مولانا ابو طلحہ نے بھی خطاب کیا اور بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل بیان کئے۔ m/ads/asr 1925متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.