ہم نے سرجیکل سٹرائیک کی توانڈیاکی نسلیں یادرکھیں گی۔آرمی چیف

آرمی چیف کاخیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کادورہ،شاہدآفریدی کرکٹ اسٹیڈیم کاافتتاح بھی کیا،29نومبرکواختیارات سونپ دونگا،ریٹائرمنٹ کے بعدشہداء کے ورثاء کیلئے فلاحی ادارہ قائم کرینگے،پاک فوج کے جوان بھارتی فوج کوسبق سکھا سکتی ہے،سرجیکل سٹرائیک کی گئی تو بھارتی نصاب میں پاک فوج کے قصے ہونگے،قبائلی عوام نے ملکی ترقی میں اہم کرداراداکیا۔جنرل راحیل شریف کاقبائلی عمائدین سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 نومبر 2016 15:54

ہم نے سرجیکل سٹرائیک کی توانڈیاکی نسلیں یادرکھیں گی۔آرمی چیف

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24نومبر2016ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ سرجیکل سٹرائیک کی توبھارت کی نسلیں یادرکھیں گی،سرجیکل سٹرائیک کی گئی تو بھارتی نصاب میں پاک فوج کے قصے ہونگے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے دورہ کے موقع پر شاہدآفریدی کرکٹ اسٹیڈیم کاافتتاح بھی کیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام نے ملکی ترقی میں اہم کرداراداکیا۔تین سال قبل قبائلی علاقے نوگوایریا تھے۔لیکن آج یہاں عوامی تقریبات اور ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔پاک فوج اور قبائل نے دہشتگردی کاناسورختم کردیا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام کے تعاون سے دہشتگردی کودفن کردیاہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج دہشتگردی کے خلاف لڑنے والی بہترین فوج ہے۔پاک فوج کے جوان بھارتی فوج کوسبق سکھا سکتے ہیں۔بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کاڈرامہ رچایا۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارت کوسرجیکل اسٹرائیک کاپتہ ہی نہیں ہے۔ہم نے سرجیکل سٹرائیک کیاتو بھارت اپنے نصاب میں بچوں کوپڑھائے گا۔ سرجیکل سٹرائیک کی توبھارت کی نسلیں یادرکھیں گی،سرجیکل سٹرائیک کی گئی تو بھارتی نصاب میں پاک فوج کے قصے ہونگے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کوخداحافظ کہہ رہاہوں،29نومبرکواختیارات سونپ دونگا۔اپنے دورمیں پاک فوج کامورال بلندکیا۔فوج اورعوام کے درمیان رشتے کوبرقراررکھنا چاہتے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریٹائرمنٹ کے بعدزندگی گزارنے کاہُنربتاتے ہوئے کہا کہ شہداء کے ورثاء کیلئے فلاحی ادارہ قائم کرینگے۔ آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک زندہ ہیں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعدزندگی شہداء کے ورثاء کیلئے وقف کرتاہوں۔شہداء کے ورثاء کیلئے فلاحی ادارہ قائم کرینگے۔ بعدازاں آ رمی چیف جنرل راحیل شریف نے فاٹا اور پشاورکاالوداعی دورہ کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج اور ایف سی کے جوانوں کی دہشتگردوں کانفراسٹرکچراور پناہ گاہیں ختم کرنے کی تعریف بھی کی۔آرمی چیف نے وانامیں فوج کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم کی حمایت سے انسداددہشتگردی کادورمکمل کرلیا۔