چکوال،موٹروے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی اورٹریفک قوانین سے آگاہی بارے واک
جمعرات 24 نومبر 2016 16:40
(جاری ہے)
اس موقع پر واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔ کمیونٹی سنٹر میںخطاب کرتے ہوئے ڈی سی او محمود جاوید بھٹی نے کہا کہ موٹر وے آج اپنی19ویں سالگرہ منا رہی ہے اور اس تھوڑے سے عرصے میں موٹر وے پولیس نے اپنی دیانت، لگن اور مہارت سے پورے ملک کے عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔
ڈی پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ موٹر وے پولیس نے بہت کم عرصے میں اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر اپنا آپ منوایا ہے۔ ایس ایف پی موٹر وے شہریار خان نے بتایا کہ موٹر وے پر کئے جانے والے سنجیدہ اقدامات کے پیش نظر حادثات کی شرح صرف 5 فیصد رہ گئی ہے البتہ جی ٹی روڈ اور ہائی ویز پر ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل،چنگ چی، گدھا گاڑیاں اور ٹریکٹر ٹرالیاں حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔بعد ازاں ایس ایس پی موٹر وے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کے مقاصد میں سب سے زیادہ اہمیت روڈ سیفٹی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایجوکیشن کا بہترین ذریعہ بچے تصور کئے جاتے ہیں لہذا موٹروے پولیس نے بھی بچوں کی انتہائی نچلی سطح سے لے کر یونیورسٹی لیول تک روڈ سیفٹی کی آگاہی کے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ان پروگراموںمیںروڈ سیفٹی واک ، روڈ سیفٹی سیمینار، روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد شامل ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر والدین سے درخواست کی کہ وہ ٹریفک ڈسپلن کے حوالے سے شروع سے ہی اپنے بچوں میں آگاہی پیدا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ روڈ یوزرز کو مدد فراہم کرنا،روڈ یوزرز کواخلاق سے پیش آنااور اپنے آپ کو خدمت کے جذبے سے سرشار رکھنا ہی ہما رے اولین مقاصد ہیں،اسی لیے موٹروے پولیس نے بہترین لائسنسنگ سسٹم اور ڈرائیوروں کی تربیت کے لئے روڈ سیفٹی کا ادارہ قائم کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.