اسلام آباد،اے ایس ایف کی کارروائی ،بیرون ملک منشیات سمگل کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 25 نومبر 2016 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) اے ایس ایف نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منشیات اسمگل کرنے والا ملزم کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم نجی ایئرلائن سے دوحہ جا رہا تھا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اے ایس ایف نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم اسلام آباد سے دوحہ جا رہا تھا ۔ ملزم علی گوہر کا تعلق مردان سے ہے جس کے قبضے سے دو کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی ناکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :