وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سویڈن کی سفیر انگریڈ جوہانسن کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور اور تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، سیاحت سمیت مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
جمعہ 25 نومبر 2016 18:27
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت اور سویڈن کے مابین ڈرائیونگ ٹریننگ سکولوں کے قیام اورڈرائیونگ لائسنسوں کے اجراء کے حوالے سے تعاون بڑھایا جائے گااورمرحلہ وار پروگرام کے تحت اس پروگرام کو پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا۔
انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے صوبائی دارالحکومت میں سٹیٹ آف دی آرٹ نالج پارک بنا رہی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے اربوں روپے کے پروگرام کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے سالڈویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔سویڈن ان شعبوں میں پنجاب حکومت کو تعاون فراہم کرسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے سویڈن کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کریں گے اور ان کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے حتمی تجاویز مرتب کرکے پیش کی جائیں۔اس موقع پر سویڈن کی سفیرانگریڈ جوہانسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کو ٹرانسپورٹ، سالڈویسٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن، صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز صنعت،ٹرانسپورٹ اور چیئرمین ٹاسک فورس انفارمیشن اینڈ کلچر محمد مالک بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.