سعودی عرب نے اگلے ہفتے اوپیک کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا

جمعہ 25 نومبر 2016 22:01

سعودی عرب نے  اگلے ہفتے اوپیک کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) سعودی عرب نے اگلے ہفتے کے دوران تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کے دوران تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

اوپیک تنظیم کا اجلاس پیر کے روز اٴْس کے صدر دفتر ویانا میں ہو رہا ہے۔

اس اجلاس میں تنظیم کے اعلیٰ اہلکار اٴْن ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے، جو تنظیم کے رکن نہیں لیکن تیل پیدا کرنے والے ملکوں میں شمار ہوتے ہیں۔ اس میٹنگ کے ایجنڈے پر تیل کی پیداوار کو مزید محدود کرنے کو فوقیت حاصل ہے۔ اوپیک تنظیم کے وزرائے تیل کی میٹنگ اگلے ہفتے کے دوران بدھ کے روز طے ہے۔

متعلقہ عنوان :