ناہید خان ، ڈاکٹر صفدر عباسی کی جہانگیربدر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائشگاہ آمد

مرحوم سیاست اور جمہوریت کا حسن تھے ،جمہوریت کیلئے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکے گا‘ گفتگو

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) بینظیر بھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیربدر کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردار حُر بخاری ، ساجدہ میر ،چوہدری اسلم،سہیل ہنجرا ایڈووکیٹ،شاہد کھوکھر، ناصر علی خان،فاروق کاشف سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

ناہید خان اور صفدر عباسی کا کہنا تھاکہ جہانگیر بدر سیاست اور جمہوریت کا حسن تھے ۔ انہوں نے بطور کارکن اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر کے عہدے تک پہنچنے کے باوجود وہ ایک کارکن کے طور پر ہی رہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر کی جمہوریت کیلئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا ،ان کی جدوجہد کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ عنوان :