کر پشن اور ٹیکس چوری میں کوئی فرق نہیں اسکو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ‘ چوہدری محمدسرور

تحر یک انصاف ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کی جنگ لڑ رہی ہے‘عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کی جنگ ضروری کامیاب ہوگی ‘گفتگو

ہفتہ 26 نومبر 2016 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کرپشن اور ٹیکس چوری میں کوئی فرق نہیں اسکو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ‘ملک کو کسی بھی لحاظ سے نقصان پہنچانے والے معافی کے مستحق نہیں ‘پوری قوم کے نظر یں سپریم کورٹ پریقینا فیصلہ آئین وقانون کے مطابق ہی ہوگا اگر ملک میں بدعنوانی اور ٹیکس چوری ختم ہوجائے توعوام کو مہنگائی ’بے روگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات مل سکتی ہے ‘تحر یک انصاف ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کی جنگ لڑ رہی ہے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی تبدیلی کی جنگ ضرور کا میاب ہوگی ۔

ہفتے کے روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک کو اس وقت سب سے زیادہ ضرورت حق اور سچ کی بات کر نیوالوں کی ہے اور کر پٹ لوگوں کے لئے تمام دروازے بند کر نا ہوں گے ورنہ مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا رہیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپر یم کورٹ پاکستان کا واحد ادارہ جہاں سے لوگ انصاف کی آخری امید رکھتے ہیں اور پوری قوم کی نظر یں اس وقت سپر یم کورٹ پر لگی ہیں اور ہمیں اس با ت کا یقین ہے کہ وہاں ضرور انصاف ہوگا اور تحر یک انصاف سپر یم کورٹ کے ہر فیصلے کو تسلیم کر یگی ہم ملک کو مضبوط اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس ملک میں ٹیکس چوری ‘کر پشن اوراور دیگر بدعنوانیوں میں ملوث ہیں ایسے لوگ ملک اور قوم کیلئے بوجھ بن چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :