حیدرآباد،ہائیکورٹ کی خصوصی ٹیم نے سول اسپتال پر چھاپہ مار کر دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور عملے کو پکڑ لیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:32

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کے حکم پر ہائیکورٹ کی خصوصی ٹیم نے سول اسپتال پر چھاپہ مار کر پابندی کے باوجود دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور عملے کو پکڑ لیا، ہائیکورٹ نے سول اسپتال میں دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال پر پابندی کا حکم دے رکھا ہے۔سندھ کے دوسرے بڑے سرکاری اسپتال سول ہسپتال حیدرآباد کے ڈاکٹر مریضوں پر دہیان دینے کے بجائے موبائل فون پر گیمز کھلیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بئج حیدرآباد کے حکم پر اسسٹنٹ رجسٹرار کے سربراہی میں خصوصی ٹیم نے سول اسپتال حیدرآباد کے مختلف وارڈزپر چھاپہ مارا اور کئی ڈاکٹروں اور اسٹاف مریضوں پر دھیان دینے کے بجائے موبائل فون پر گیمز کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے عدالت میں ایک شھری نے دوھفتے قبل درخواست دائر کی تھی کہ ڈاکٹرز اور عملہ مریضوں پر دھیان نہیں دیتے اور موبائل فونز میں مشغول رہتے ہیں جس پر عدالت نے خصوصی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ایک کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا تھا جس نے اسپتال کے خفیہ دوروں کے بعد دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال پر مریضوں پر عدم توجہ کی رپورٹ دی اور عدالت نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کو حکم جاری کہ اسپتال میں دوران ڈیوٹی کوئی بھی ڈاکٹر اور اسٹاف موبائل فون استعمال نہں کریگا جس پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کئے آج اسسٹنٹ رجسٹرار نے چھاپہ مارا تو کئی ڈاکٹرز اور عملہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اسسٹنٹ رجسٹرار نے تمام افراد کا رکارڈ جمع کرنے کے بعد عدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔

متعلقہ عنوان :