ہارون آباد‘ ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو عورتوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہا ر گئے

پیر 28 نومبر 2016 12:15

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2016ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو عورتوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہا ر گئے نواحی گائوں اڈا115مراد پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بس کے انتظار میں سڑک کنارے کھڑی عورت ظہراں بی بی کو کچل دیا پولیس تھانہ ڈاہرانولہ نے نعش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ایک اور حادثہ میں فور ٹ عباس مروٹ بہاولپور روڈ پر چک نمبر 297ایچ آر کے قر یب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کچل دی ماں بیٹا جان کی بازی ہا ر گئے جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئیں تفصیل کے مطا بق بہاولپور روڈ چک نمبر 297ایچ آر کے قر یب مر تضی نامی آدمی اپنی ماں رشیداں بی بی اور اپنی بہن کر ن کے ساتھ فورٹ عباس کے جانب آرہے تھے کہ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگئے جس کے باعث ماں رشیداں بی بی موقع پر جان کی بازی ہا ر گئیں جبکہ بیٹا بہاولپور اسپتال میں دم توڑ گیا اور بہن کر ن زخمی ہو گئی جس کو طبی امداد کے لئے قر یبی اسپتال داخل کروا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :