ترک قونصل جنرل کی آر ک لک کمپنی کے افسران کے ہمراہ چیئرپرسن ایس بی آئی سے ملاقات

بدھ 30 نومبر 2016 20:12

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل مُرات مصطفی اونا ر ٹ ( نے آر ک لک کمپنی کے ڈائریکٹر صالح ارسلان تاس اور دیگر افسران کے ہمراہ چیئر پرن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن سے ان کے دفتر میں ملا قات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرپرسن ایس بی آئی ناہید میمن نے کہا کہ آر ک لک کمپنی نے ڈائولینس کمپنی کو خرید کر سندھ میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے ہم چاہتے ہیں کہ کمپنی اپنی مصنوعات کی پیداوار بڑھائے اور جن ملکوں کے ساتھ پاکستان کے تجارتی معاہدے ہیں ان ملکوں میں اپنی مصنوعات کی برآمدات ب ھا ئے۔

حکومت سندھ اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کر ے گی۔ چیئر پرسن ایس بی آئی نے سندھ میں آر ک لک کمپنی کی سرمایہ کاری کو سراہا اور کہا کہ کمپنی اپنی مصنوعات اور پیداوار کی تعداد اور معیار بڑھائے اور دیگر مفید کاروباری مواقعوں سے بھی فائدہ اُٹھائے، اس طرح نہ صرف کمپنی کو فائدہ ہوگا بلکہ مقامی معیشت کے استحکام کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ اجلاس میں کار باری و تجارتی روابط کے تسلسل اور وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :