پنجاب میں بیماریوں کی روک تھام جامع پروگرام پر موثر عملدرآمد جاری ہے ،ْ ایڈز کا پتہ چلانے اور علاج کے منصوبے پرعمل ہو رہا ہے ، خواجہ عمران نذیر
بدھ 30 نومبر 2016 20:27
(جاری ہے)
پنجاب واحد صوبہ ہے جس کا ایڈز کے لئے پی سی ون سال 2019 تک منظو رشدہ ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں مقامی ہوٹل میں ورلڈ ایڈز ڈے کے حوالے سے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام(PACP) کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس سیمینار کی خاص بات یہ تھی کہ پی اے سی پی نے ایڈز سے متاثرہ تقریباً 300 بچوں کو خصوصی طو رپر سیمینار میں مدعو کیا تھا ۔ اس حوالے سے ان کے والدین اور سیمینار کے شرکاء کو بیماری کی روک تھام اور احتیاطی تدا بیر کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ۔ 1998 ء سے اب تک 11295 افراد منظر عام پر آئے ہیںاور پی اے سی پی کے پاس 7742 مریض علاج کے مراکز پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جنہیں تمام قیمتی ادویات حکومت کی جانب سے مفت فراہم کی جا رہی ہیں او ریہ ادویات عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں ۔خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر کہا کہ بیماری سے متاثرہ افراد کا ڈیٹا بنک تیار کرنے کے لئے حال ہی میں بابو صابو کے مقام پر ٹرک سٹینڈ پر ڈرائیوروں کی بلڈ سکریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں ڈرائیورز اور کلینرز کی بلڈ سکریننگ کر کے ان افراد میں شوگر ،ہیپا ٹائٹس بی ، سی ، ایچ آئی وی ایڈز اور بلڈ گروپ کی تشخیص بالکل مفت کی جا رہی ہے تاکہ بیمار افراد کا صحیح طو رپر علاج معالجہ کیا جا سکے اور تندرست افراد کو ہیپا ٹائٹس بی کی ویکسینیشن کے علاوہ دیگر بیماریوں سے محفوظ رہنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے ۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ خون کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے بلڈ ٹرانفیوژن اتھارٹی کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ ، ڈسپوزایبل سرنجوں کے دوبارہ استعمال کو روکنے ،حجاموں اور ڈینٹسٹ کے زیر استعمال آلات کو جراثیم فری بنانے کے لئے آگاہی کے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں ۔ تقریب سے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان ظفر نے بھی خطاب کیا اور پروگرام کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے ایڈ ز سے متاثرہ بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔مزید اہم خبریں
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.