غذر،شیر قلعہ میں تعمیر ہونے والے پل کے ٹاور ٹریفک کے لئے خطرناک قرار

68 فٹ کے بجائے کمپنی نے 20فٹ گہرائی پر کنکریٹ ڈال دیا

بدھ 30 نومبر 2016 21:22

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) شیر قلعہ میں تعمیر ہونے والے پل کے دونوں ٹاور ٹریفک کے لئے خطرناک قرار دے دئیے گئے پانچ سال قبل ایک تعمیراتی کمپنی نے اس پل کا ٹھیکہ حاصل کیا مگر دو ٹاور بنانے کے بعد اس پل کی تعمیر کا کام روک دیا گیا تھا ذرائع کے مطابق اس پل کے ٹاور کی بنیاد68 فٹ کی گہرائی رکھنا تھا مگر مزکورہ کمپنی نے صرف 20فٹ کی کی گہرائی پر ہی کنکریٹ ڈال دیا اور پل کے ٹاور تعمیر کئے گئے اب معلوم ہوا ہے کہ ان ٹاورز پر اگر پل کے بیم رکھ دئیے گئے تو کسی بھی وقت یہ پل زمین بوس ہونے کا امکان ہے اس پل کی تعمیر پر اب تک کروڑوں روپے کی لاگت ائی ہے اور اب ایک اور کمپنی نے اس پل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر سابقہ تعمیراتی کمپنی نے کام ناقص کیا تھا تو اس وقت کے آفسران خاموش کیوں رہے اس حوالے سے اس پل کے حوالے سے باقاعدہ تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا جائے اور جو بھی اس میں ملوث ہے اس کے خلاف کارروائی کرکے جتنے اخراجات اس پر ائے ہیں وہ ان افراد سے وصول کیا جائے ادھر ہزاروں ابادی والے اس گاوں کا یہ اہم منصو بہ التوا کا شکار ہونے کی بنا پر عوام کو امدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ابادی کے لحاظ سے غذر کا سب سے بڑا گاوں شیر قلعہ کے عوام پل کی تعمیر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں جبکہ اب پل کے ٹاوز کی ناقص تعمیر کی اطلاعات کے بعد اس پل کی تعمیر پر مزید کئی سال لگ سکتے ہیں اور ذرائع کے مطابق اس پل کے تمام ٹاورز دوبارہ تعمیر کرنے کا قوی امکان ہے جس سے حکومت کے خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔

۔

متعلقہ عنوان :