پاکستان اور آذربائیجان کے مابین باہمی تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں
دونوں ممالک نے مسئلہ کشمیر اور نکوروکاراباخ پر ایک دوسرے کی سفارتی حمایت کی ہے دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات خوشگوار اور موثر طریقے سے فروغ پائے ہیں ، آذربائیجان کے سفیر کا تقریب سے خطاب
جمعرات 1 دسمبر 2016 21:53
(جاری ہے)
دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات9جون1992میں قائم ہوئے جو کہ انتہائی خوشگوار اور موثر طریقے سے فروغ پا رہے ہیں ۔
دونوں ممالک نے اقوام متحدہ ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے ۔ ہم نے ایک دوسرے کی مسئلہ کشمیر اور نکوروکاراباخ کے معاملے پر بھرپورسفارتی حمایت کی ہے ۔ آذربائیجان نے ہمیشہ موقف اختیار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل ہونا چاہیے ۔ اسی طرح پاکستان بھی اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے تحت نکوروکاراباخ کے مسئلہ کو حل کرنے کا حامی ہے ۔ پاکستان کی سینٹ نے 2012میں کھوجالی میں ہونے والی نسل کشی کے خلاف قرارداد منظور کی جو کہ دونوں ممالک کی شراکت داری کی علامت ہے اسی لئے آذربائیجان کی عوام پاکستان اور یہاں کے لوگوں سے بے پناہ محبت کرتی ہے ۔دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے سیاسی تعلقات قائم ہیںاور دونوں ممالک نے وقت کے ساتھ ساتھ معاشی ،دفاعی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دیا ہے جنہیں مستقبل میں مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ دونوں ممالک کو معاشی تعلقات مستحکم کرنے اور باہمی طور پر فائدہ مند منصوبوں کو شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم کو بھی بڑھایا جائے گا ۔(م ض)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.