پنجاب اسمبلی ‘حکومت نے دوسر ے روز بھی اپوزیشن کی نشاندہی کے باوجود کورم پورا کر لیا ‘ 4مسودہ قوانین کی منظوری
سپیکر پنجاب اسمبلی نے آزاد رکن اسمبلی احسن ریاض فیتانہ کو بیور وکر یسی کی دوہری شہر یت کے معاملے میں آئوٹ ٹرن قرار داد لانے کی اجازت نہ دی ْکنزیومر کمیٹی کو مانیٹر کرنے کے لئے محکمہ میں کوئی سسٹم نہیں کہ اگر یہ کمیٹی کسی کام میں سستی کا مظاہرہ کرتی ہے تو اسے چیک کرنے کے لئے قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے‘ وقف سوالات میں صوبائی وزیرملک ندیم کامران کے جوابات
جمعرات 1 دسمبر 2016 22:41
(جاری ہے)
قرارداد میں کہا گیا تھا کہ ارکان قومی و صوبائی اور پارلیمنٹرینزکی دہری شہریت ٹی وی چینلز اور دیگر پلیٹ فارمز پر زیر بحث لائی جاتی ہے اور ہمیں نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔
کیابیوروکریٹ اور ججز فرشتے ہیں کہ ان کی دہری شہریت زیر بحث نہیں آ سکتی میرا یہ مطالبہ ہے کہ میری اس قرارداد کو ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔ جس پر سپیکر نے انہیں بیٹھنے کے لئے کہالیکن وہ اپنی بات کرتے رہے لیکن سپیکر نے انہیں بات کرنے کی اجازت نہ دی جس پرانہوں نے احتجاجاً کورم کی نشاندہی کردی تاہم 5منٹ گھنٹیاں بجانے پر کورم پورا ہوگیا جس کے بعد ایوان کی کارروائی کو آگے بڑھایا گیا ایوان میںمسودہ قانون(ترمیمی) (تشکیل،فرائض،و اختیارات)کریمینل پراسیکیوشن سروس پنجاب ،(ترمیمی) بل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بل2016ء ،مسودہ قانون حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی پنجاب اورفیڈ سٹف اینڈ کمپاؤنڈفیڈ اینملز پنجاب ایوان میں پیش کئے گئے جن کی ایوان نے منظوری دیدی جبکہ اپوزیشن کی تمام ترامیم کو کثرت رائے سے مسترد کردیا گیابعد ازاں ایوان میں زراعت پر بحث پر دوبارہ آغاز کیا گیاہے جبکہ وقف سوالات کے دوران صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے محکمہ ہاؤسنگ ،شہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بارے سوالات کے جوابات دئیے قاضی احمدسعید کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ کنزیومر کمیٹی کو مانیٹر کرنے کے لئے محکمہ میں کوئی سسٹم نہیں کہ اگر یہ کمیٹی کسی کام میں سستی کا مظاہرہ کرتی ہے تو اسے چیک کرنے کے لئے قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے، اس سلسلہ میں محکمانہ کمیٹی کی میٹنگ بھی بلائی ہے اور ممبران اسمبلی سے بھی درخواست ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنی تجاویز دیں۔ڈاکٹر وسیم اختر نے اپناضمنی سوال کرنے سے پہلے نئے آرمی چیف کو خوش آمدید اور سابق آرمی چیف کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت کے بعد سیاست میں آنے کی پابندی کا عرصہ مکمل کرنے کے بعد جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کرنے کی دعوت دی ۔ تاہم مصوبائی وزیر نے ان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی میں کارکن نیچے سے آغاز کرتا ہے پھر اوپر تک کارکن جاتا ہے ،سابق آرمی چیف کو کہاں سے سیاست شروع کرائیں گے۔ڈاکٹر وسیم اختر کے ضمنی سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں کس خاص آبادی میں نہیں بلکہ تما آدیوں میں بلا تفریق پینے کے صاف پانی کے فلٹر یشن پلانٹ لگائے جائیں گے اور ان کا سروے شروع ہو چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.