ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سردتعلقات میں کسی پیش رفت کا امکان نہیں-بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کابھارتی جریدے کو انٹرویو
میاں محمد ندیم جمعہ 2 دسمبر 2016 12:37
نئی دلی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 دسمبر۔2016ء) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لئے نئی دلی کا انتظار کر سکتا ہے۔بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے ایک انٹرویومیں کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سردتعلقات میں کسی پیش رفت کا امکان نظر نہیں آ رہا، دونوں ممالک مذاکرات کی راہ میں ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے کی جانب چل رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال نے دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو مشکل بنا دیا ہے، اسلام آباد مذاکرات کے لیے نئی دلی کی آمادگی کا انتظار کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس بھارتی شہر امرتسر میں 3 اور 4 دسمبر کو منعقد ہو گی جس میں پاکستان کی نمائندگی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس سلسلے میں بہت اقدامات اٹھائے ہیں تاہم معاملات جوں کے توں ہی رہے اور دونوں ممالک کو مذاکرات کا از سر نو آغاز کرنا پڑتا ہے۔
پاکستانی سفیرنے کہا کہ دونوں ممالک مذاکرات کی راہ میں ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے کی جانب چل رہے ہیں۔ اسلام آباد چاہتا ہے کہ معاملات آگے کی جانب بڑھیں تاہم ہم صبر سے انتظار کی پالیسی کو اپنائے ہوئے ہیں۔ اگر ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں برف نہیں پگھلتی تو پھر کسی اور موقع کا انتظار کرنا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان اس حوالے سے بالکل بھی فکرمند نہیں ہے کہ کانفرنس کے اختتام پر دہشت گردی کے حوالے سے کوئی سخت موقف اپنایا جائے گا کیونکہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔ کانفرنس کے اختتامی اعلامیے کے حوالے سے مذاکرات کرلیے گئے ہیں اور اس میں تمام ابہام کو دور کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال نے معاملات کو مشکل بنادیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے۔ لائن آف کنٹرول کا معاملہ ایسا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر الزام عائد کرتے ہیں۔پہلی بات تو ہونی چاہئے کہ ایل او سی پر فائرنگ فوری طور پر بند ہونی چاہئے۔ اس کے بعد دو طرفہ مٰذاکرات کا آغاز ہو کیونکہ اس کے بارے میں کسی سمجھوتے پر نہیں پہنچا جاسکتا۔دہشت گردی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستانی پالیسی عدم برداشت کی ہے اور پاکستان نے ماضی میں کالعدم تنظیموں کے خلاف مختلف اقدامات کیے ہیں اور اگر بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو الزامات عائد کرنے کے بجائے انہیں پاکستان کے ساتھ شیئر کرنا چاہئے۔ تاہم پاکستان بھی چاہتا ہے کہ جو کچھ بلوچستان فاٹا اور کراچی میں ہورہا ہے۔ ان معاملات کو بھارت کے ساتھ اٹھائے۔ ہم ایک معقول انداز میں بات کرنا چاہتے ہیں۔ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔۔ اس حوالے سے یہ توقع رکھنا کہ پاکستان کشمیر کی صورت حال سے منہ موڑ لے گا۔ یہ ممکن نہیں ہے۔ امریکی پالیسی کے بارے میں عبدالباسط نے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا کاروباری اتحادی ہے۔ جس کا افغانستان میں ایک اہم کردار بھی ہے۔ تاہم پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل خود بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔امریکا دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی تو کرسکتا ہے۔ تاہم فیصلہ سازی کی ذمہ داری نئی دلی اور اسلام آباد پر عائد ہوتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.