جمہوری ،مستحکم پاکستان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا ، حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ،مریم اورنگزیب
ذمہ دارانہ صحافت وقت کی ضرورت ہے‘صحافیوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کیلئے قانون سازی شروع کی ہے ،تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد آئندہ سال کے آغاز میں بل پارلیمنٹ میں پیش کر دینگے، مہذب معاشرے کی تشکیل میں میڈیا کا کردار اہم ہے،وزیر مملکت اطلاعات کی سی پی این ای عہدیداران ،ممبران سے گفتگو
جمعہ 2 دسمبر 2016 22:33
(جاری ہے)
مریم اورنگزیب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں دہشت گردی اور کراچی سے بدامنی کے خاتمے کے لئے آپریشن شروع کیا ہے جس کے مثبت نتائج آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے حیدر آباد موٹر وے کا تعمیراتی کام شروع ہوگیا ہے جبکہ حیدرآباد سے سکھر اور سکھر سے ملتان موٹروے بھی موجودہ دورحکومت میں مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی حکومت مستحکم ہو رہی ہے کیونکہ ان کی نیت صاف ہے اور ان کا توکل اللہ پر ہے‘ وہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا‘ موٹر وے بنائے‘ توانائی کے منصوبے دیئے‘ پبلک ٹرانسپورٹ‘ پاکستان کا پہلا ہیلتھ انشورنس پروگرام اور تعلیمی اصلاحاتی پروگرام دیا‘ آج پاکستان کو محمد نواز شریف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا نے جمہوریت اور جمہوری اقدار کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے ، صحافیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے دنیا کے دیگر ممالک میں قوانین موجود ہیں اس پر ہم بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سی پی این ای سے مشاورت کے بعد یہ پارلیمنٹ میں پیش کیاجائے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہم حکومتی سطح پر صحافیوں کی تربیت کرنا چاہتے ہیں اس مقصد کے لئے وزارت اطلاعات کی اکیڈمی کو فعال بنایا جا رہا ہے، صحافیوں کی تربیت کے لئے پہلا ماڈل تیاری کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا میں ایڈیٹوریل کمیٹیوں کا فعال ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے کی تشکیل میں میڈیا کا کردار اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پریس کلبوں کو مستحکم کرنا بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور خواتین صحافیوں کے لئے بھی کئی منصوبے زیر غور ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی ادارہ جاتی اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دے رہے ہیں۔ سی پی این ای اراکین نے وزیرمملکت کی میڈیا کے حوالے سے ترجیحات کو سراہا جس پر وزیرمملکت نے کہا کہ آزادی صحافت اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا اور ان کو پالیسیوں کی تشکیل میں زیر غور لایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.