سیپکو کی جانب سے مختلف علاقوں میں بجلی بند رکھنے کا اعلان

جمعہ دسمبر 22:57

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2016ء) سیپکو سکھر کی جانب سی( آج) 03دسمبر 2016کو مختلف گرڈ اسٹیشن میں ضروری مرمتی کام کے باعث مختلف اوقات میں بجلی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیپکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق 03دسمبر 2016 کوصبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک 132کے وی گرڈ اسٹیشن سکھر میں ضروری مرمتی کام کے باعث بجلی کی فراہمی معطل رہے گی جس کے باعث 11کے وی ملٹری روڈ، کوئنس روڈ، ہائی کو رٹ روڈ ، بندر روڈ، مینارہ روڈ اور اسٹیڈیم روڈ فیڈر کے علاقوں میں بجلی بند رہے گی ۔

انہی تاریخوںمیں66کے وی گرڈ اسٹیشن پڈ عیدن میں ضروری مرمت کے سلسلے میں صبح نو بجے سے شام چار بجے تک 11 کے وی پڈ عیدن سٹی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اسی طرح05دسمبر 2016کو 132کے وی گرڈ اسٹیشن اسٹیشن سکھر میں ضروری مرمتی کام کے باعث صبح سات بجے سے دس بجے تک 11کے وی کلاک ٹاور، شاہی بازار، ہاکی ریلوے ، معصوم شاہ ، نشتر روڈ اور شمس آبادکے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اسی طرح اسی تاریخ پرصبح دس بجے سے دس بجے تک 132کے وی گرڈ اسٹیشن سکھر سٹی کے 11کے وی ملٹری روڈ،میں ضروری مرمتی کام کے باعث کوئنس روڈ، ہائی کورٹ روڈ ، بندر روڈ، مینارہ روڈ اور اسٹیڈیم روڈ فیڈر ز کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments