پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر نومنتخب نمائندوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
ریٹرننگ آفیسرز نے خواتین، یوتھ، اقلیتی، مزدور، کسان اور ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر کامیاب ہونیوالے امیدواروں سے حلف لیا آخری مرحلے میں22دسمبر کو بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے چنائو کیساتھ ہی پنجاب میں بلدیاتی ادارے پایہ تکمیل کوپہنچ جائینگے
ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:34
(جاری ہے)
مختلف سرکلز کے ریٹرننگ افسروں نے 1370 یوتھ، خواتین، اقلیتی اور لیبر کونسلرز سے حلف لیا۔
کونسلرز کا کہنا تھا کہ وہ قیادت کی سربراہی میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔اسی طرح ڈی سی او کمیٹی روم میں ضلع کونسل کے نومنتخب ممبران کی تقریب حلف منعقد ہوئی ۔ جس میں ڈی سی او قصور عمارہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر گزشتہ ماہ ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں جن میں خواتین ‘کسان ‘ٹیکنو کریٹ اور یوتھ ممبران شامل ہیں کے انتخابات میں منتخب ہونے والے ممبران ضلع کونسل نے شرکت کی ۔ ڈی او سی /ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل عبدالسلام عارف نے نومنتخب ممبران سے حلف لیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی او سی عبدالسلام عارف نے نومنتخب ممبران کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نومنتخب ممبران عوام کی تواقعات پر پور ا اتریں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے ۔اب آخری مرحلے میں22دسمبر کو بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا چنائوہو گا،یہ سربراہ31دسمبر کواپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے جس کے ساتھ ہی پنجاب میں بلدیاتی ادارے پایہ تکمیل کوپہنچ جائینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.