میتھیوویڈ کے بارے ہتک آمیز بیان دینے پر میکسویل پر جرمانہ عائد کیا جائے، سٹیو سمتھ
ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:42
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) آسٹریلوی ٹیم کے قائد اور مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ میتھیوویڈ کے بارے ہتک آمیز بیان دینے پر گلین میکسویل پر جرمانہ عائد کیا جائے۔
(جاری ہے)
جارح مزاج بلے باز میکسویل شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں ویڈ کی زیر قیادت وکٹوریہ کی نمائندگی کر رہے ہیں، انہوں نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ ویڈ کپتان ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اوپر والے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں جو کہ ان کیلئے تکلیف دہ ہے۔
سمتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ میکسویل کے اس بیان سے میرے سمیت تمام کھلاڑیوں کو مایوسی ہوئی ہے، ساتھی کھلاڑی، مخالف کھلاڑی اور میڈیا کی عزت و احترام کرنا ہر کھلاڑی پر لازم ہے، میتھیوویڈ کے بارے ہتک آمیز بیان دینے پر میکسویل پر جرمانہ ہونا چاہیے تاکہ مستقبل میں دوسرے کھلاڑی اس طرح کی حرکت سے باز رہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور اپ سیٹ
-
عماد وسیم نے پاکستانی ٹیم میں اپنے کردار کا انکشاف کر دیا
-
رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
-
پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر کے ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم
-
رکی پونٹنگ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار، وجہ بھی بتا دی
-
پی سی بی نے آفیشلز پر سفری پابندیاں نافذ کر دیں
-
انگلینڈ کے دو اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف چند ٹی ٹونٹی میچوں سے محروم رہیں گے
-
امریکا نے سندیپ لمی چانے کو ویزہ دینے سے انکار کردیا
-
انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اشارہ دیدیا
-
ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر
-
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ منسوخ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.