بلاول بھٹو ذرداری کی قیادت میں سندھ ثقافتی دن کل لاہور میں بھی جوش و خروش اور روایتی انداز میں منایا جا ئے گا
ہم محبت اور بھائی چارے کا پیغام عام کرنا چاہتے ہیں اور محبت اور امن کا پیغام سندھ سے پنجاب کی جانب پہنچا رہے ہیں، مولا بخش چانڈیو
ہفتہ 3 دسمبر 2016 19:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین اور امن و اتحاد کا گہوارہ ہے جہا ں سے ہمیشہ امن، رواداری اور برادشت کا درس عام ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ ثقافتی دن ہر سال نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے جس میں روایتی انداز کو ملحوظ خاطر رکھ کر ثقافتی پروگرام منعقد کئے جا تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دن سندھ کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی ،اتحاد کا مظاہرہ کرنے ،سندھ میں امن، بھائی چارے، مذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے، سندھی کلچر کی احیاء کے لئے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اس دن سند ھ کے لوگ اجرک اور ٹوپی کے تحائف بھی ایک دوسرے کو پیش کرتے ہیں یہاں تک کہ بچے اور خواتین بھی اجرک کے لباس بڑی محبت سے پہنتی ہیں اور اس دن سندھ کی ترقی کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ثقافتی دن کے موقع پرسندھ حکومت ،سندھ کی تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں،سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی انتظامیہ کی جانب سے اس دن کی مناسبت سے مختلف تقر یبات منعقد کی جاتی ہیں جس میں لوک موسیقی کے پروگرام، ڈرامے ، فن کی نمائش ،ادبی محفل، بحث مبا حثہ کے مقابلے ، سیمینارز سمیت دیگر روایتی سالانہ جشن شامل ہیں جس کہ زریعے سندھی ثقافت، سندھ کی تاریخ اور ورثے کو اجاگر کیا جاتا ہے .اس دن کو سندھی میڈیا بھی نہایت شان دار طریقے سے مناتا ہے اور ذرائع ابلاغ کے یہ ادارے اس دن کی مناسبت سے مختلف پروگرامز کابندوبست کر تے ہیں جس میں سندھ بھر سے کثیر تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں ۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ یہ دن پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری کی جانب تنقید کے ردعمل میں 2009 سے منانا شروع کیا گیا جب سابق صدر آصف علی زرداری اپنے افغانستان کے سرکاری دورے کے دوران سندھی ٹوپی پہن کر گئے تھے۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ یہ دن اس بات کی علامت ہے کہ سندھ کے لوگ کس قدر پرامن لوگ ہیں اور ان کے درمیان کوئی امتیاز نہیں ہے ۔ دیگر قومیتوں کے لوگ بھی اپنے صوبے کے لئے اپنی محبت کا والہانہ اظہار کرتے ہوئے تقریبات میں حصہ لیتے ہیںاور سندھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد اپنی ثقافت کو قائم رکھنا اور دیگر ثقافتوں اور غیر ملکی اثرات سے سندھی سماج میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں سے نبردآزماہونا ہے۔#متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.