وزیراعلیٰ شہبازشریف کے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کی جھلکیاں
ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:09
(جاری ہے)
وطن ہم ہیں ،وطن ہے ہم سے…خیال رکھنا ،خیال رکھنا*کمیونٹی بیسڈ پروگرام کے تحت تربیت پانے والے خصوصی بچے ہارون کی والدہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا نہ چل سکتا تھا اورنہ ہی بول سکتا تھا،ہر وقت چارپائی پر لیٹا رہتا تھا،جس پر میں بہت غمزدہ اوردکھی تھی۔
ادارے کی تربیت سے میرا بچہ چلنے کے قابل ہوا ہے ،جس پر میں بے حد خوش ہوں ۔میری ایسی تمام ماؤں سے التجا ہے کہ وہ اپنے خصوصی بچوں پر بھرپور توجہ دیں ۔*کمیونٹی ریسورس پرسن روبینہ حفیظ نے ادارے کی تعلیم و تربیت کے پروگراموں کے بارے میں بتایا۔انہوںنے کہا کہ خصوصی بچوں کے تعلیم و تربیت کے پروگراموں میں شرکت کرکے میرے اندران بچوں کے ساتھ کام کرنے کا نیا جذبہ پیدا ہوا ہے ۔*رائزنگ سن کے خصوصی بچوں نے شاندار انداز میں نغمہ پیش کر کے امید کا پیغام دیا اورا ن کے نغمے اورخاکے کو ہال میں موجود حاضرین نے بے حد پسند کیا۔*عنایت فاؤنڈیشن کے قوت سماعت سے محروم بچوں نے ’’میری آواز سنو…مجھے آزاد کرو‘‘،نغمہ انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا ۔*عزیز جہاں ٹرسٹ کے قوت بصارت سے محروم خصوصی بچوں نے انتہائی دلکش انداز سے خاکہ پیش کیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سٹیج پر جاکران بچوں کو شاباش دی اوران کا حوصلہ بڑھایا۔*امین مکتب کی خصوصی بچی صدف اشرف نے اپنی کامیابی کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ میں 1998ء میں اس منصوبے میں شامل ہوئی میں نہ تو بول سکتی تھی اورنہ ہی چل سکتی تھی،لیکن اب میں ادارے کی تعلیم و تربیت کے باعث بول بھی سکتی ہوں اورچل بھی سکتی ہوں ۔میں ادارے میں اکاؤنٹنٹ کے فرائض سرانجام دے کر اپنے خاندان کا سہارابنی ہوں جس پر مجھے بے حد خوشی ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں نے میٹرک اورآئی سی ایس کا امتحان پاس کیا اور اکاؤنٹس میں ڈپلومہ حاصل کیا ۔صدف اشرف نے اپنی نظم بھی سنائی جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا ۔*وزیراعلیٰ شہبازشریف صدف اشرف کے پاس گئے اسے شاباش دی اور اس کا حوصلہ بڑھایا ۔*وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے خطاب میں خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت اوران کی بحالی میں مصروف اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے کارخیر میں مصروف ہیں اوردین اوردنیا کمارہے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے مخیر حضرات پر زوردیا کہ وہ خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت میں مصروف اداروں کی بھر پور معاونت کر کے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریںاوردکھی انسانیت کی دعائیں سمیٹیں۔مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.