پاکستان دشمنی میں بھارت ویانا کنونشن بھی بھول گیا ، سرتاج عزیز کو سیکورٹی کا بہانہ بنا کر میڈیا سے بات کرنے اور گولڈن ٹیمپل جانے سے روک دیا گیا،سیکورٹی عملے کی صحافیوں اور سفارتی عملے کے ساتھ بدتمیزی
میں پاکستان کا ہائی کمشنر ہوں ہمیں میڈیا سے بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،عبدالباسط نے کانفرنس کے سیکورٹی انچارج کو ڈانٹ پلادی ،سرتاج عزیز کو کانفرنس کے بعد ہوٹل پہنچاکر انکے کہیں بھی جانے پر پابندی عائد کردی گئی سرتاج عزیز وطن واپس روانہ ۔ ساڑھے 8 بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے
اتوار 4 دسمبر 2016 18:40
امرتسر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان دشمنی میں بھارت ویانا کنونشن بھی بھول گیا اور اس کی سر عام دھجیاں بکھیرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو سیکورٹی کا بہانہ بنا کر میڈیا سے بات کرنے اور گولڈن ٹیمپل جانے سے روک دیا ،مشیر خارجہ اس ناروا سلوک کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں سرتاج عزیز پاکستان پہنچ پر ساڑھے 8 بجے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
سیکورٹی عملے نے صحافیوں اور سفارتی عملے کے ساتھ بھی بدتمیزی کی جس پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کانفرنس کے سیکورٹی انچارج کو ڈانٹتے ہوئے کہاکہ میں پاکستان کا ہائی کمشنر ہوں ہمیں میڈیا سے بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔اتوار کو بھارت کے شہر امرتسر میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز 2 روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شریک ہوئے ۔(جاری ہے)
کانفرنس کے اختتام پر سرتاج عزیز نے گولڈن ٹیمپل جانے کا ارادہ بنایا۔
سرتاج عزیز جیسے ہی پاکستانی صحافیوں کے 9 رکنی وفد کے ہمراہ گولڈن ٹیمپل جانے کی تیاری کرنے لگے تو انہیں سکیورٹی کا بہانہ بنا کر وہاں جانے سے روک دیا گیا۔علاوہ ازیں مشیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس کرنا تھی جس میں صرف پاکستانی صحافیوں نے شرکت کرنی تھی تاہم بھارتی حکام نے انہیں اس پریس کانفرنس سے بھی روک دیا ۔بھارت کے سکیورٹی حکام نے کانفرنس کے اختتام پر سرتاج عزیز کو ان کے ہوٹل کے کمرے میں پہنچایا اور اس کے بعد ان پر کہیں بھی جانے پر پابندی عائد کردی ۔ مشیر خارجہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف اور صرف اپنے ہوٹل سے پاکستان واپسی کیلئے ایئر پورٹ ہی جاسکتے ہیں اس کے علاوہ انہیں کہیں بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔سیکورٹی عملے نے صحافیوں اور سفارتی عملے کے ساتھ بھی بدتمیزی کی جس پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کانفرنس کے سیکورٹی انچارج کو ڈانٹتے ہوئے کہاکہ میں پاکستان کا ہائی کمشنر ہوں ہمیں میڈیا سے بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس میں تصادم‘پولیس کی وکلاءپر شیلنگ اور لاٹھی چارج
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
-
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب ،سانحہ 9مئی کو یوم سیاہ اور شہداءسے اظہار یکجہتی کیا جائیگا
-
جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل
-
رفح پر حملے کے خدشے کے پیش نظرواشنگٹن نے اسرائیل کو دو ہزار اور 17سو پاﺅنڈ کے بموں کی فراہمی روک دی
-
سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ آئین سے متصادم قرار دیدیا
-
اسرائیل کے خلاف کارروائی پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت جرائم کو دھمکی
-
وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی
-
پاکستان میں فلم کی صنعت ٹیکس فری ہے، ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے پاکستانی ثقافت پر فلم کی تیاری خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ٹیم کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو
-
اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا توہم بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھا دیں گے.یمنی حوثی گروپ
-
پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ، ایکٹ آئین کے خلاف ہے،جسٹس عائشہ اے ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.