در آمد کردہ چیزوں کو بند رگاہ پر روک کر امپورٹرز کو مالی نقصان پہنچا یا جا رہا ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف فوری توجہ دیں ، چیمبر آف اسمال ٹریڈرز
اتوار 4 دسمبر 2016 19:50
(جاری ہے)
اسی طرح ہالینڈ سے آلو کا بیج جو گذشتہ 50سال سے امپورٹ ہو رہا ہے اور معیاری ہے اُس کو 15/15روز روکنے کے بعد Release کیا گیا۔
جس سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ آنے والی آلو کی فصل کس قدر کم ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب تاجروں کوDetection Demurrage کے مد میں ادائیگی پر مالی خسارہ کا سامنا ہے۔ ہمارے ملک میں کپاس کی فصل بہت کم ہوئی ہے جس کا سبب موسمی حالات اور پانی کی کمی بتائی جاتی ہے ۔ لہٰذا امر یکہ وغیرہ سے کپاس درآمد کی جارہی ہے تاکہ ٹیکسٹائل اندسٹری کو بخوبی چلایا جا سکے ۔لیکن امریکہ سے درآمد کردہ کپاس کو بھی کافی کافی عرصہ تک روک کرRelease کیا جاتا ہے ۔ایسا ہی مونگ پھلی کی چین وغیرہ سے درآمد کے سلسلہ میں سلوک روارکھا جارہا ہے ۔ جبکہ یہ موسم سرما میں غریب میوہ فروخت کر کے اپنا اور اپنے گھر کا پیٹ گذر کرتا ہے اور کافی تعداد میں ملک میں اس کی کھپت ہے اور چین وغیرہ کی مونگ پھلی ویسے بھی مقابلتاً عمدہ کو الٹی کی ہے اور اس کی قیمت بھی تمام ڈیوٹی وغیرہ ادا کرکے کم ہوتی ہے ۔ یہ تمام درآمدہ چیزیں جو تسلسل سے امپورٹ ہو رہی تھیں وہ اب اچانک راتوں رات کیسے روکی جارہی ہیں اور امپورٹرز اور صارفین کو مالی طور پر زیر بار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیرخزانہ اوروزیر صنعت و تجارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جانب فوری توجہ دیں اور اس تمام صورتحال کا جائزہ لیںکہ کہیں یہ سی پیک منصوبے کو نا کام بنانے کی سازش تونہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بندرگاہ پر رُکا ہوا سامان فوری طور پر Release کیا جائے اور مستقبل کے لئے کوئی درست لائحہ عمل ترتیب دیا جائے تاکہ امپوٹرز کو مالی طور پر نقصان سے بچایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرکاری اداروں اور دفاتر پرسائبرحملے کا خدشہ،سیکورٹی ہائی الرٹ ایڈوائزری جاری
-
عمران خان سے ملاقات ہوئی تو تمام اختلافات ختم ہوجائیں گے، شیر افضل مروت
-
نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے پر حکم امتناع نہیں ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
-
سائفر کیس میں نیا موڑ، ایف آئی اے نے نئے شواہد پیش کرنے کی درخواست دائر کردی
-
مکروہ ہتھکنڈوں اور پرتشدد کارروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گے،رﺅف حسن
-
توہین عدالت کے قانون کو منسوخی اورججوں کی دوہری شہریت پر قومی اسمبلی میں بل‘حکمران اتحاد کے پاس آئینی ترامیم کے لیے دوتہائی اکثریت نہیں
-
ترک میڈیا کے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اہم انکشافات
-
پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کا ہتک عزت بل سے لاعلمی کااظہار
-
'ایئر ٹربولینس' کیا ہے اور کیوں عام ہوتا جا رہا ہے؟
-
رؤف حسن پر حملہ کرنے والی وہی قوتیں ہیں جو ججوں کو دھمکاتی ہیں، عمران خان
-
فرانس اور جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں ایک دوسرے سے جدا
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا وفاق سے پہلے 24مئی کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.