پاکستان کے حالات پریشان کن ہیں ، میرے وطن واپس آنے پر باطل کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں، ڈاکٹرطاہرالقادری
کالعدم تنظیم کا الیکشن لڑنا نیشنل ایکشن پلان کے منہ پر طمانچہ ہے،ن لیگ دہشت گردوں کی سر پرست ہے،پنجاب میں کالعدم تنظیم کو ن لیگ نے جتوایا ہے، پریس کانفرنس
اتوار 4 دسمبر 2016 21:10
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ شہر میں فرقہ وارانہ قتل بھی ہوئے ہیں، حکیم سعید کے خون سے لے کر امجد صابری کا خون ہوا، امن کی بحالی کے لئے بہت سے آپریشن ہوئے اور امن کی بحالی کے لئے فورسز کو مبارکباد دیتا ہوں لیکن یہ دیکھنا ہو گا کہ یہ امن مستقل طور پر رہتا ہے یا نہیں۔
کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب سے دہشت گردی کے خاتمے سے جڑی ہوئی ہے جب تک پنجاب سے دہشت گردی ختم نہیں کی جاتی تو امن بحال نہیں ہو سکتا کیونکہ پنجاب میں دہشت گردوں کو پناہ ملتی ہے۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کے حالات پریشان کن ہیں، 2018میں سیاستدانوں اور دہشت گردوں کا جوڑ بنے گا اورپھرملک کااللہ ہی حافظ ہے، بہت سے اچھے کام ہوئے لیکن دہشت گردی، انتہا پسندی کاخاتمہ نہ ہوسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بادشاہت کے راستے ہموارکیے جا رہے ہیں، میرے ملک میں آنے پر باطل کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں، ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے سب لوگوں کو مل کر بادشاہت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کہا کہ ماضی میں کراچی امن کا گہوارہ تھا، پہلے ایک قطرہ بھی خون کانہیں بہتا تھا، اہلیان سندھ کو سندھ ثقافت کے دن پر مبارکباد دیتا ہوں۔کراچی میں امن کی بحالی پر آپریشن کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔پنجاب میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں وہاں آپریش نہیں کیا جاتا، پنجاب میں دہشتگردوں کیخاتمیکیبغیرملک میں مکمل امن قائم نہیں ہوسکتا۔کالعدم تنظیم کا الیکشن لڑنا نیشنل ایکشن پلان کے منہ پر طمانچہ ہے،ن لیگ دہشت گردوں کی سر پرست ہے۔پنجاب میں کالعدم تنظیم کو ن لیگ نے جتوایا ہے۔کراچی کی سرزمین سے محبت کرتا تھا، کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ ملک میں بادشاہت کے راستے ہموا ر کئے جار ہے ہیں۔قبل اتوار کی صبح 5بجے ڈاکٹر طاہرالقادری کینڈا سے براستہ دبئی ای کے 604کے ذریعے کراچی پہنچے توپاکستان عوامی تحریک کے صدر خرم نوازگنڈا پور اور بیٹے حسن محی الدین سمیت متعدد کارکنوں نے ان کااستقبال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.