وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے فنانسنگ پلان کی اصولی منظوری دے دی
پی ایس ڈی پی کے تحت مختص رقوم اور واپڈا سی حاصل ہو نے والے وسائل سے سرمائے کی فراہمی تجویز
پیر 5 دسمبر 2016 13:10
(جاری ہے)
انہوںنے سیکرٹری پانی و بجلی کو یہ بھی ہدایت کی کہ2017ء کے اختتام سے پہلے ڈیم پر فزیکل ورک شروع کرنے کے لئے تیاریوں کا آغاز کیا جائے۔ وزیر اعظم نے اس امر کو بھی سراہاکہ ڈیم کے لئے اراضی کا حصول وزارت اور گلگت بلتستان انتظامیہ کی کوششوں سے پایہ تکمیل پہنچ چکاہے ۔
یاد رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نی2009ء میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ کثیر الجہتی ڈونرز کے ذریعے سرمائے کی فراہمی کے لئے کوششوں میں بہت زیادہ وقت صرف ہورہا ہے اور پاکستان کو پانی کی قلت پر قابو پانے کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کی ضرورت ہے۔ موجودہ ڈیموں کی ذخیرہ کی گنجائش مٹی جمع ہونے کی بناء پر تیزی سے کم ہورہی ہے اورخشک سالی کے باعث ملک کی زرعی پیداوارمیں بھی ہر چند سال بعد کمی آرہی ہے لہٰذا مزید آبی ذخائر کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے۔ دیا مر بھاشا ڈیم مجموعی طور پر8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر سکے گا جس میں سے 64 لاکھ ایکڑ فٹ براہ راست ذخیرہ ہو گا اوراس سے 4500 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیداہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.