پنجاب حکومت نے محمد شہباز شریف کیلئے ہیلی کاپٹر خریدنے پر غور شروع کر دیا
صوبائی حکومت کے پاس وزیراعلیٰ کیلئے کوئی ہیلی کاپٹر یا جہاز نہیں ، پنجاب حکومت کا 6 سیٹوں والا جہاز گزشتہ برس فنی خرابی کی وجہ سے گرائونڈ کردیا گیا تھا، 16 سیٹوں پر مشتمل روسی ساختہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر رواں برس 4 اگست کو مرمت کیلئے ماسکو جاتے حادثے کا شکار ہوگیا تھا آئندہ انتخابات سے قبل وزیراعلی پنجاب کے دوروں کیلئے ہیلی کاپٹر، جیٹ طیارے سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا‘ نجی ٹی وی کی رپورٹ
پیر 5 دسمبر 2016 14:34
(جاری ہے)
نجی ٹی وی نے صوبائی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کی آخری بار مرمت سال 2011-2012میں روس سے کرائی گئی تھی، حادثے کے بعد جہاز کی انشورنس کا دعویٰ بھی دائر کردیا گیا تھا۔
پنجاب حکومت کے دونوں جہاز سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے دور میں (2004اور 2005) میں خریدے گئے تھے۔حکومتی ذرائع کے مطابق صوبائی حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے رواں برس کے آغاز میں ہی نئے یا استعمال شدہ 12 سیٹر جیٹ طیارے کی خریداری کے لیے تیاری کی تھی، مارکیٹ میں نئے طیارے کی قیمت 3 ارب جبکہ استعمال شدہ جیٹ طیارے کی قیمت تقریباً 2 ارب ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ حکومت نے عالمی کمپنیوں کو بولیوں کی دعوت دی تھی، جس کے بعد امریکہ ، کینیڈا اور فرانس کی تین کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا۔اس دوران حکومت کی جانب سے نئے جیٹ جہاز کو خریدنے اور وقت کے ساتھ ساتھ پیسوں کی بچت پر بھی غور کیا جا رہا ہے، کیونکہ استعمال شدہ مشین نئی مشین کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ ثابت ہوتی ہے۔حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے نئے یا پرانے جیٹ جہاز خریدنے کے بجائے نئے ہیلی کاپٹر خریدنے اور گرائونڈ کیے گئے طیارے کی مرمت کے بارے میں منصوبہ بندی نے معاملے کو لٹکا رکھا ہے، جبکہ حکومت نے عالمی اداروں سے ہیلی کاپٹر خریداری کی بولیاں بھی طلب کر رکھی ہیں۔امکان یہی ہے کہ حکومت روسی ساختہ طیارے ایم آئی 17 پر ایک ارب 68 کروڑ روپے خرچ کرے گی کیونکہ امریکی ساختہ ہیلی کاپٹر کی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہے۔وزیر اعلی پنجاب کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات سے قبل شہباز شریف کے دوروں کے لیے ہیلی کاپٹر، جیٹ طیارے سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
-
مسابقتی کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کی اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی
-
گندم اسکینڈل،سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑاورحنیف عباسی میں تلخ کلامی
-
ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے مسائل سے آگاہ ،درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پر عزم ہیں،احسن اقبال
-
بھارت: اپوزیشن کے سوشل میڈیا سربراہ گرفتار
-
اسرائیل نے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے زمینی حملے کی تیاری مکمل کرلیں‘لاکھوں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.