عبدالرحیم جانو پر کیچڑ اچھالنے والے بھول گئے کچھ عرصہ پہلے تک وہ ان کے سرکا تاج تھے،پاکستان بزنس گروپ
مخالفین نے انتخابی مہم میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا، بزنس کمیونٹی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں مفاد پرست ٹولے کو عبرت کا نشان بنادیگی ذاتیات پر مبنی انتخابی مہم چلانے سے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرستوں کا قد مزید چھوٹا ہورہا ہے ،انتخابات کے بعد وہ محض’بونے‘ بن کر رہ جائینگے،مہتاب الدین چاولہ ،یحییٰ پولانی ہم جھوٹے نعروں پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ،فیڈریشن کے انتخابات میں بزنس کمیونٹی فرعون بننے والوں کو غرور خاک میں ملادے گی ،عبدالوحید شاہ،سلمان رفیق ،شاہنواز اشتیاق
پیر 5 دسمبر 2016 17:51
(جاری ہے)
ان کا بھیانک چہرہ بزنس کمیونٹی کے سامنے عیاں ہوچکا ہے ۔
انتخابات کے بعد ان کو منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ۔گزشتہ روز جاری ایک بیان میں پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ پی بی جی اور بی ایم پی کے مشترکہ صدارتی امیدوار عبدالرحیم جانو کا ماضی اور حال پوری دنیا کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔بزنس کمیونٹی جانتی ہے کہ عبدالرحیم جانو ان کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ سے سینہ سپررہے ہیں ۔یونائیٹڈ بزنس گروپ نے انتخابی مہم میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا ہے۔ان کے پاس بزنس کمیونٹی کو دینے کے لیے فریب اور جھوٹے نعروں کے سوا کچھ نہیں ہے ۔انہوںنے بزنس کمیونٹی کے لیے کچھ کیا ہوتا تو آج شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار نہ ہوتے ۔انہوںنے کہا کہ ذاتیات پر مبنی انتخابی مہم چلانے سے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرستوں کا قد مزید چھوٹا ہورہا ہے اور انتخابات کے بعد وہ محض ’’بونے‘‘ بن کر رہ جائیں گے ۔بزنس کمیونٹی نے جس طرح پاکستان بزنس گروپ اور بزنس مینل پینل کے اتحاد کو سراہا اور اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اس نے مخالفین کی راتوں کی نیند چھین لی ہے ۔پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں ہماری کامیابی یقینی ہے اور ملک بھر کی نمائندہ تاجر و صنعت کار تنظیمیں اور چیمبرز ہمیں اپنی حمایت کا یقین دلارہے ہیں ۔عبدالرحیم جانو نے فیڈریشن انتخابات میں پری پول رگنگ کی نشاندہی کی تو ان کے خلاف تنقید کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ کچھ عرصہ پہلے تک یہی مفاد پرست ان کی تعریفوں کی پل باندھتے تھے ۔ان کے اس عمل نے ثابت کردیا ہے کہ یہ ایک ’’مستند‘‘ مفاد پرست ٹولہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باقاعدہ ایک پروگرام دیا ہے اور انشاء اللہ انتخابات میں کامیابی کے بعد اس پر عملدرآمد کرایا جائے گا ۔ہم جھوٹے نعروں پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ۔فیڈریشن کے انتخابات میں بزنس کمیونٹی فرعون بننے والوں کو غرور خاک میں ملادے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.