پاکستانی حکمران بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنابند کردیں‘میاں مقصودا حمد
بھارت پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات رکھنے کاخواہش مند نہیں ہے،ہندوستان میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ ہونے والا سلوک سفارتی آداب کے خلاف تھا‘امیرجماعت اسلامی پنجاب کی عوامی وفود سے گفتگو
پیر 5 دسمبر 2016 18:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکمران مودی دوستی میں20کروڑ عوام کے جذبات کاخون کرنے سے بازآجائیں اور مذاکرات کی بھیک مانگنے کاسلسلہ بندکردیں۔تاریخ گواہ ہے کہ انڈیا کبھی ہمارادوست نہیں رہااور نہ ہی آئندہ ہوسکتاہے۔اس نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے ہر موقع سے بھر پور انداز میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔
کشمیر میں بھارتی مظالم اور پُرتشددکاروائیوں سے دنیاکی توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہارٹ آف ایشیاکانفرنس پاکستان کے کردار کے بغیر ادھوری ہے۔پاکستان میں امن ہوگاتو جنوبی ایشیاء میں بھی حالات بہترہوں گے اور خطے میں ترقی وخوشحالی آئے گی۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ افغان صدر اشرف غنی بھارت کی زبان بولنا بند کردیں۔پاکستان نے ہمیشہ افغان مہاجرین کی میزبانی کی اورکررہا ہے۔30برس سے لاکھوں مہاجرین پاکستان میں مقیم ہیں۔دہشت گردی کے الزامات لگاکر اصل حقائق کو نہیں چھپایا جاسکتا ہے۔ساری دنیا جاتی ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سرحد کے ساتھ قائم انڈین قونصل خانے بیرونی دہشت گردوں کی تربیت کررہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ افغانستان میں پائیدارامن درحقیقت پاکستان سے وابستہ ہے۔ہندوستان اپنی گھنائونی حرکتوں اور مذموم سازشوں سے بازآجائے۔پاکستان کی آزادی،خودمختاری اور سلامتی پر ہم سب ایک اور متحد ہیں۔سیاسی وعسکری قیادت ہندوستان کو اینٹ کاجواب پتھر سے دے۔پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس انڈیا کی وجہ سے منسوخ ہوئی تھی ۔پاکستانی مشیر خارجہ کے ساتھ ہونے والانارواسلوک قابل مذمت ہے اس معاملے کو پاکستانی حکومت عالمی سطح پر اٹھائے اور بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کیاجائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.